the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
براعظم یورپ، امریکا اور آسٹریلیا کی فضائوں میں سفر کرنے والے لاکھوں مسافر عام طور پر 20 گھنٹے تک تھکا دینے والا سفر طے کرکے اپنی منزل پر پہنچتے ہیں لیکن اب ماہرین نے ایسے طیارے کا منصوبہ بنا لیا ہے جو اس سفر کو نہ صرف 90 منٹ میں طے کرے گا بلکہ آواز کی رفتار سے 20 گنا زیادہ تیزی سے سفر کرے گا اور مسافر اس میں خلائی سفر کا لطف اٹھائیں گے۔ 

اس حیرت انگیز اور جدید ترین ہائپرسونک طیارے کو اسپیس لا ئنر کا نام دیا گیا ہے جو ہائیڈروجن اور آکسیجن راکٹ کے ذریعے فضا میں 50 میل تک سفر کرے گا جب کہ یہ عام طیارے کی طرح رن وے پر بھاگتے ہوئے اوپر کی طرف نہیں اٹھے گا بلکہ خلائی شٹل کی طرح سیدھا اوپر کی جانب جائے گا اور خلائی شٹل کی طرح 2 حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔

جب کہ اس کا ایک حصہ یعنی طیارے کو فضا میں لے جانے والا راکٹ واپس زمین کی طرف آجائے گا اور طیارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو جائے گا۔ اس پر کام کرنے والی جرمن کمپنیوں کا کہنا ہے کہ طیارے کو بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے لیکن اس پر ہونے والے اخراجات کو حاصل کرنے کی مہم بھی جاری ہے۔


right;">
طیارے کا وہ حصہ جس میں مسافر بیٹھے ہوں گے کرہ کے اوپری سطح پر پہنچ کر 4.3 میل فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر شروع کرے گا، طیارے میں 100 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور لینڈنگ عام جہاز کی طرح ہی کرے گا۔ 

چونکہ طیارہ سفر کے آغاز میں سیدھا اوپر کی جانب اٹھے گا اس لیے اس کی سیٹیں بھی عام جہاز سے مختلف انداز میں ڈیزائن کی جا رہی ہیں جب کہ سفر کے شروع کے 10 منٹ مسافر 2.5 جی کی قوت محسوس کریں گے یعنی ان کے وزن جسم کے موجودہ وزن سے 2.5 گنا زیادہ محسوس ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طیارے پر سفر کے لیے مسافروں کو کوئی خلائی سفر کی طرح کی خصوصی تربیت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان طیاروں کے لیے آبادی اور بزنس سینٹرز کے قریب اسیس پورٹس بھی بنائی جائیں گی لیکن اس بات کا بھی خیال رکھنا پڑے گا کہ طیارے کے لائونچ کے وقت جو تیز آواز پیدا ہوگی اس سے بچنے کے انتظامات بھی کیے جائیں۔ 

اسپیس لائنر پراجیکٹ پر کام کرنے والی ٹیم کے سربراہ کے مطابق اس پراجیکٹ پر 33 ارب ڈالر کے اخراجات آئیں گے اور اسے 2030 میں مکمل کر لیا جائے گا۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.